Live Updates

تاجربرادری کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیںظا لمانہ اضافہ کی مذمت

جمعرات 17 جولائی 2025 22:42

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2025ء) تاجربرادری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیںظا لمانہ اضافہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسی حکومت نے جو کل تک قیمتیں بڑھانے پر اپنے پیشرو حکمرانوں کوکوبے شرمی کے خطابات سے نوازتی رہی یکم جولائی سی15 جولائی تک صرف دوہفتوں میں پٹرول کی قیمت میں13.72 روپے فی لٹراور ڈیذل کی قیمت میں.76 22 روپے فی لٹر اضافہ کرکے آج خود عوام کو مزید مہنگائی کی بھٹی میں جھونک دیا ہے پالیسی میکروں کا یہ اقدام عوام کے منہ سے نوالہ چھیننے اور تاجروں کو دو وقت کی روٹی کمانے سے محروم کرنے کے مترادف ہے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی و صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا، جنرل سیکرٹری شیخ سعیداحمد،ڈپٹی سیکرٹری میاں ر یاض شاہد اور سینئر تاجر رہنمائوں نے کہاکہ وزیر اعظم میاں محمد شہبازشریف عوام کے آنسوئوں پر ترس کھاتے ہوئے بجلی ،گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیںاضافہ کو واپس لیکر اشیائے خوردو نوش آٹا،چینی ،گھی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد اور اسکی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم مں شہبازشریف سے اس اضافہ کو واپس لینے اور 70 روپے لٹر کمی کا مطالبہ کیا ہے بصور ت دیگر اس اضافہ سے مہنگائی کا مزید طوفان آئیگا تاجروں اور صنعتکاروں کی پیداواری لاگت میںبے تحاشہ اضافہ ہوگا اور ترقی کی رفتار اورمعیشت کو تقویت دینے والی ملکی ایکسپورٹ پر منفی اثرات مرتب ہونگے ،مہنگا ئی کو پر لگیں گے اوربے روز گاری بڑھنے سے چوری ،ڈکیتی اور دیگر جرائم کی وارداتوں کو تقویت ملے گی اور عوام و تاجررل جائینگے ۔

(جاری ہے)

سینئر تاجر رہنمائوںمرزا طالب صدیق بیگ ، مرزا اشرف مغل ، مرزامظہر صدیق بیگ ،چوہدری اعجاز،حافظ شفیق کاشف، حاجی شمشاد علی ، رائوہاشم علی ،چوہدری ارشد گجر ،، ثمریز سومی،شیخ ارسلان اسلم ، ملک عباس اشرف ، میاںاشرف مٹھو،ملک ذوالفقار علی ، حاجی ملک اسلم ، فیصل وحید، اقبال وزیر ،حاجی عبدالحمیدصدر گنیش ملز روڈ ،محمدیعقوب اعوان،عمران مجید ملک ایس ایم ایوب چوہدری عبدالرحمن ، حاجی خالد محمود صدیقی ، چوہدری شاہد ندیم ،عظیم مظفر کھو کھر ،حاجی بشارت،غلام نبی بٹ ، میاں بلال ،ملک افضل، عمران علی خان ، افتخار مخی ،،مر زاافضل مغل، چوہدری محمد اکرم ، چوہدری محمد اسلم ،عبدالقیوم انو ر ،عمران علی خان ، عمران مجید ملک نے کہا کہ قوم کی بد قسمتی ہے کہپالیسی میکروں اور مافیاز کی ملی بھگت کا خمیازہ ملک کے غریب اور متوسط طبقہ کے عوام بھگت رہے ہیں ۔

انہوں نے ملک بھر کی تمام تاجر تنظیموں کی قیادت اور تمام مدر آف ٹرید چیمبرزآف کامرس پر زور دیا کہ وہ پٹرولیم مصنوعات ا ور بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف آواز اٹھائیں ورنہ رہی سہی تجارتی و صنعتی سرگرمیاں مکمل طور پرناپید ہو جائیں گی ۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات