
میٹرو بس اور اورنج لائن کیلئے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ
لاہور، ملتان، راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹروبس کریڈٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ/ اے ٹی ایم کارڈ اور موبائل اکاؤنٹ ایپ کے ذریعے کرائے کی ادائیگی ممکن ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ میں گریڈ 5 سے 18 تک ٹیکنیکل آسامیوں پر بھرتیوں اور ماس ٹرانزٹ سسٹم کیلئے ٹی کیش کارڈ کی اصولی منظوری موٹر سائیکل رکشہ کے متبادل کے طور پر الیکٹرک رکشہ متعارف کرانے پر اتفاق، الیکٹرک رکشہ پراجیکٹ کیلئے تجاویز اور سفارشات طلب انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ کیلئے ایکسپو کے انعقاد کی اصولی منظوری،گاڑیوں سے متعلق تمام امور کیلئے ایک ہی جامع آر ایف آئی ڈی سٹیکر متعارف کرانے کا اعلان
جمعرات 17 جولائی 2025 19:05
(جاری ہے)
لاہور کی اورنج لائن ٹرین میں بھی ا ی پیمنٹ سسٹم لاگو کرکے ٹوکن سسٹم جلد ختم کر دیا جائے گا۔
لاہور کی اورنج لائن ٹرین پر کریڈٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ، پیمنٹ ایپس کے ذریعے کرایہ ادا کیا جاسکے گا۔ اجلاس میں صوبے بھر میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کے لئے ایک ہی کارڈ متعارف کرانے کابھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ماس ٹرانزٹ سسٹم کے لئے ٹی کیش کارڈ کی منظوری دے دی۔ ٹی کیش کارڈکے ذریعے صوبے بھر میں ہر میٹرو بس یا اورنج لائن پر سفر ممکن ہوگا۔ ماس ٹرانزٹ سسٹم میں سٹوڈنٹس کے لئے الگ کارڈ متعارف کرایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ میں گریڈ 5 سے 18 تک ٹیکنیکل آسامیوں پر بھرتیوں کی بھی اصولی منظوری دے دی۔اجلاس میں موٹر سائیکل رکشہ کے متبادل کے طور پر الیکٹرک رکشہ متعارف کرانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے الیکٹرک رکشہ پراجیکٹ کے لئے تجاویز اور سفارشات طلب کر لیں ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں پہلی مرتبہ انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ کے لئے ایکسپو کے انعقاد کی بھی اصولی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گاڑیوں سے متعلق تمام امور کے لئے ایک ہی جامع آر ایف آئی ڈی سٹیکر متعارف کرانے کا اعلان بھی کیا ۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ عمران سکندر بلوچ نے ییلولائن لاہور، گوجرانوالہ بی آر ٹی پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب کے اضلاع میں الیکٹرک بسوں کی فراہمی اگست سے شروع ہوگی۔اجلاس میںلاہور میں پری فیبری کیٹڈ بس شیلٹر کے ڈیزائن اور کلر کی سفارشات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ لاہور میں 50 پری فیبری کیٹڈ بس شیلٹر کی تنصیب کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
ٹریڈنگ کارپوریشن نے2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر جاری کردیا،21اگست تک بولیاں طلب
-
قرآن و سنہ موومنٹ کے زیر اہتمام استحکامِ پاکستان سیمینار
-
شارجہ حکومت اور پاکستان بزنس کونسل نے پہلی بار سرکاری سطح پر یومِ آزادی پاکستان شاندار انداز میں منایا
-
دبئی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
ابوظہبی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
دبئی ایکسپو سٹی میں پاکستان کا سب سے بڑا جشنِ آزادی میلہ
-
ابوظہبی میں پاکستان ایمبیسی کا جشنِ آزادی فیسٹیول 2025 — پاکستانی ثقافت، فن اور روایات کا شاندار مظاہرہ
-
یومِ آزادی کی خوشی میں پاکستان بزنس کونسل کا اسپیڈ نیٹ ورکنگ ایونٹ — قونصل جنرل حسین محمد مہمانِ خصوصی
-
کراچی: 18 سے 23 اگست کے دوران مون سون بارشوں کا نیا اسپیل متوقع
-
78 ویں یوم آزادی معرکہ حق پر قومی اتحاد نے سازشی عناصر کی زبانیں بند کردی، سعید غنی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.