Live Updates

دہشتگردوں کی ہلاکت پر فورسز کو اسلم فاروقی کا خراج تحسین

جمعرات 17 جولائی 2025 19:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی)پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا ہر وزارت کی کارکردگی کو ہر دو ماہ بعد باقاعدگی سے جانچنے اور کوتاہی یا غفلت پر تادیبی کارروائی سے گریز نہ کرنے کا بیان دھکوسلا ہے چونکہ وزیر اعظم کی تو اپنی خود کی کارکردگی ناقص ہے اور یہی وجہ یے کہ ملک میں مہنگائی، بیروزگاری، بد امنی، فرقہ واریت اور بدعنوانی و کرہشن سمیت دیگر مسائل عروج پر ہے ان خیالات کا اظہار اسلم خان فاروقی نے بلدیہ ٹان میں انسانی حقوق کے کارکن پیر جمال الدین کشمیری، بابا نذیر و دیگر سے ملاقات کے دوران کیا اسلم خان فاروقی کا کہنا تھا کہ عوام کے پاس کھانے کو پیسے نہیں ہیں لوگ بھوک و مفلسی کی زندگی بسر کررہے ہیں دوسری طرف ملک میں امن وامان کی صورت حال خراب سے خراب تر ہے کے پی کے اور بلوچستان لہولہان ہے جہاں آئے روز معصوم لوگوں کے جنازے اٹھ رہے اور اس کی وجوہات میں وزیر اعظم کی ناقص کارکردگی سب سے اہم وجہ ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثنا اسلم خان فاروقی نے بلوچستان کے ضلع آواران اور جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور دہشت گردوں کے ساتھ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہونیوالے میجر اور جام شہادت نوش کرنے والے 2پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات