26 نومبراحتجاج پر درج مقدمات میں ملزمان کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ملتوی

جمعرات 17 جولائی 2025 19:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت نے 26 نومبراحتجاج پر درج مقدمات میں ملزمان کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کو طلبی کے نوٹس دوبارہ جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز تھانہ کراچی کمپنی اور تھانہ آبپارہ میں درج مقدمات کی سماعت کے دوران ملزمان عدالت پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے غیر حاضر ملزمان کو دوبارہ طلبی کے نوٹسز جاری کر دیئے۔آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلاء وکالت نامہ جمع کروائیں گے جبکہ استغاثہ کے گواہان کے بیانات بھی ریکارڈ کئے جائیں گے۔ عدالت نے دونوں کیسز کی سماعت 26 جولائی تک ملتوی کر دی۔