Live Updates

لاہور پانی میں ڈوبا ہوا ہے جبکہ ٹک ٹاکر وزیراعلٰی شہریوں سے زبردستی زندہ باد کے نعرے لگوا رہی ہیں

جعلی فارم 47 کی وزیراعلٰی پر تنقید کرنا بھی اب جرم بن چکا ہے، بدترین مارشل لا میں بھی ایسے ہتھکنڈے نہیں ہوئےجو جعلی راج کماری کی حکومت میں ہو رہے ہیں۔ مشیراطلاعات خیبرپختونخواہ بیرسٹر سیف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 17 جولائی 2025 20:37

لاہور پانی میں ڈوبا ہوا ہے جبکہ ٹک ٹاکر وزیراعلٰی شہریوں سے زبردستی ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 17 جولائی 2025ء) مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ لاہور پانی میں ڈوبا ہوا ہے جبکہ ٹک ٹاکر وزیراعلٰی شہریوں سے زبردستی زندہ باد کے نعرے لگوا رہی ہیں، جعلی فارم 47 کی وزیراعلٰی پر تنقید کرنا بھی اب جرم بن چکا ہے۔ لاہور ایک بار پھر پانی میں ڈوبا ہوا ہے جبکہ  ٹک ٹاکر وزیراعلٰی زبردستی شہریوں سے زندہ باد کے نعرے لگوانے میں مصروف ہیں، شہریوں سے زبردستی زندہ باد کے نعرے لگوانے سے بہتر ہے کہ زمین میں گڑ کر شرم سے ڈوب جائیں،جعلی راج کماری مریم نواز پولیس کے زور پر عوام سے زبردستی نعرے لگوا رہی ہیں، جعلی فارم 47 کی وزیراعلٰی پر تنقید کرنا بھی اب جرم بن چکا ہے، جب ایک عام شہری نے آئینہ دکھایا، تو جعلی راج کماری نے برا مان لیا،زبردستی نعرے لگوانے کے بجائے اپنی کارکردگی پر توجہ دیں،تنقید کرنے والے شہری کو گرفتار کر کے زبردستی بیان ریکارڈ کروانا جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے،بدترین مارشل لا میں بھی ایسے ہتھکنڈے استعمال نہیں کیے گئے جو اب جعلی راج کماری کی حکومت میں ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور کے پی کابینہ نے دورہ لاہور میں سڑکوں کی حالت زار دیکھی تھی، تعفن اور بدبو کے باعث لاہور کی سڑکوں پر سانس لینا بھی دشوار ہو چکا ہے، چند گھنٹوں کی بارش نے مریم نواز کے پیرس کا پول کھول دیا یے، مریم نواز ترقیاتی کاموں کے لئے علی امین سے ٹیوشن لیں، اقتدار میں کئی بار آنے کے باوجود لاہور کی حالت آج بھی ابتر ہے۔

دوسری جانب میڈیا کے مطابق چکوال میں طوفانی بارش کے بعد ڈیم کا بند ٹوٹ گیا، دھروگی راجگان ڈیم کے ٹوٹنے سے اہم شاہراہ کا ایک حصہ پانی کی نذر ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع چکوال میں جمعرات کے روز ہونے والی غیر معمولی طوفانی بارش کے بعد ضلع کی صورتحال کافی تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چکوال میں دھروگی راجگان ڈیم کا بند ٹوٹ گیا۔

ڈیم کے ٹوٹنے سےچکوال سوہاوہ روڈ سے فرید خان لنک روڈ کا ایک حصہ پانی کی نذر ہو گیا جس کے باعث شہریوں کو آمد ورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ چکوال میں کلاؤڈ برسٹنگ کے باعث طوفانی بارش جاری ہے، چکوال میں شدید بارش کے باعث سیلابی صورتحال کا سامنا ہے جب کہ سیلابی علاقوں میں میں پھنسے ہوئے شہریوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات