سندھ میں آباد شہریوں کے درمیان نفرتوں کے خاتمے کیلئے ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، ذوالفقار جونیئر

سندھی ، اردو بولنے والے شہری ایک دوسرے کے مسائل کو سمجھتے ہوئے آگے بڑھیں ، میرا پیغام امن ، یکجہتی ، برابری اور اتحاد کا ہے،میڈیا سے گفتگو

جمعرات 17 جولائی 2025 21:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)پیپلزپارٹی شہیدبھٹوکے رہنماذوالفقار جونیئرنے سندھ میں آباد شہریوں کے درمیان نفرتوں کے خاتمے کیلئے ڈائیلاگ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ سندھی ، اردو بولنے والے شہری ایک دوسرے کے مسائل کو سمجھتے ہوئے آگے بڑھیں ، میرا پیغام امن ، یکجہتی ، برابری اور اتحاد کا ہے۔سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے سینئر سیاستدان چیئرمین مہاجر اتحاد تحریک ڈاکٹر سلیم حیدر کی جانب سے منعقدہ دعوت حلیم میں شرکت کی اورمیڈیا سے گفتگوبھی کی۔

دعوت حلیم میں کراچی کے ممتاز سیاستدانوں ،تاجروں ، وائس چانسلر صاحبان ، صحافیوں ، ادیبوں سمیت ہر مکتبہ فکر کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ، ایم این اے کشور زہرا، وائس چانسلر نذیر حسین یونیورسٹی ڈاکٹر بلال علویٰ، الکوثر یونیورسٹی کے ڈاکٹر اطہر محبوب، ایمان یونیورسٹی کے ڈاکٹر ناصر خان، سابق صوبائی سیکریٹری ابوبکر مدنی، میجر ظفر، پروجیکٹ ڈائریکٹر فرخ پاشا ، کاشف صدیقی، جنرل مینجر ای ایف یو اعجاز صدیقی، علامہ سجاد شبیر ، کمانڈر عمران اعوان، ڈاکٹر اصغر دشتی ، حمید بھٹو، ڈاکٹر سکندر مطرب ، رونق حیات، عبدالسلام دادا بھائی، اخلاق سونی، مصطفی رضا قصوری ، نعمان حسن ایڈوکیٹ، شاداب مسرت ، ڈاکٹر ناصر سلیم ناساکا، سابق ایم پی اے اسماعیل عظیم، میجر قمر، اشرف جبار قریشی، کیپٹن عمران غوری، سلیم صدیقی، ظفرجمال شیخ، راشد رضوی ایڈوکیٹ، انور عظیم، سردار اقبال، ارشد کم کم، کاشف زئی، تحسین ظفر ، احسن کبیر، آصف مقصود، مسعود نقوی، معین خان، شریف علی رعنا، شبیر ہاشمی، یوسف امام، علامہ شفیع قادری، گل ناز محمود، راحیلہ بھٹی، تحسیم الحق ، ممتاز صحافی صابر علی، انیس منصوری، علی سرور، نعمان رضوی، نعمان خان ، سندھ یونین آف جرنلسٹس کے ارشاد احمد خان، راجہ عارف ، ڈاکٹر شجاع صغیر ، عبداللہ فاروقی، حسین دانش، اکبر بیگ کے علاوہ کثیر تعداد میں معززین شہر نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر سلیم حیدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سندھ میں پائیدار امن کیلئے ہر شہری کو انصاف کی فراہمی بنیادی شرط ہے صوبائی حکمران گزشتہ 50برسوں سے شہری سندھ کا استحصال کررہے ہیں، متعصبانہ اقدامات کیخلاف عوام میں لاوا پک چکا ہے جس کا ازالہ وقت کی ضرورت ہے۔ انہوںنے مختلف قومیتوں کے اتحاد اور بھائی چارے کے قیام کیلئے تمام متعصبانہ پالیسیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔