متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر کا ابوظہبی میں اتحاد ماڈرن آرٹ گیلری کا دورہ

جمعرات 17 جولائی 2025 23:50

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے ابوظہبی میں اتحاد ماڈرن آرٹ گیلری کا دورہ کیا جہاں پاکستان کی معروف مصورہ ثریا سکندر اور ثنا حیات کے فن پارے بین الاقوامی مصوروں کے ساتھ نمائش کے لیے پیش کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سفارتخا نہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سفیر فیصل نیاز ترمذی نے پاکستانی آرٹسٹوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ اس قسم کی نمائشیں پاکستان کی بھرپور ثقافت اور فنون کے ور ثہ کی عکاسی کرتی ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فنون لطیفہ مختلف ثقافتوں کے درمیان افہام و تفہیم کو فروغ دینے اور پاکستان کا معتدل تشخص بیرون ملک اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس دورہ سے پاکستانی آرٹسٹوں کی سرپرستی اور پاکستان و متحدہ عرب امارات کے درمیان ثقافتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لئے سفارتخا نہ کے عزم کی تجدیدہوئی ۔