انگلینڈ اور بھارت کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسراون ڈے میچ (ہفتہ کو )کھیلاجائےگا

جمعہ 18 جولائی 2025 09:10

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) انگلینڈ اور بھارت کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل (ہفتہ کو) لارڈز، لندن کے مقام پر کھیلاجائےگا۔مہمان بھارت کی ویمنز ٹیم کو میزبان انگلینڈ کی خواتین ٹیم کے خلاف ون ڈے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔بھارتی ویمنز نے پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کی ویمنز ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے مطابق بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیم اپنے دورہ انگلینڈ کے دوران میزبان ویمنز ٹیم کے خلاف 5ٹی ٹوٹی اور 3ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز مکمل ہوچکی ہے جو بھارتی ٹیم نے میزبان انگلینڈ کی ویمنز ٹیم سے 2-3 سے جیت لی ہے۔

(جاری ہے)

تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کھیلا جا چکا ہے ،جو بھارتی خواتین ٹیم نے جیت لیا تھا۔

ون ڈے سیریز میں بھی بھارتی ٹیم کو ہرمن پریت کور لیڈ کریں گی جبکہ میزبان برطانوی ویمنز ٹیم کو بھی بائولنگ آل رائونڈر نیٹ سکیور برنٹ ہی لیڈ کریں گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ 19 جولائی کو لارڈز ، لندن میں کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری میچ 22 جولائی کو ریور سائیڈ گراؤنڈ، چیسٹر لی سٹریٹ کھیلا جائے گا۔\932