امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا برازیل کے سابق رہنما جیر بولسونارو کے کیس کی قانونی تحقیقات ختم کرنے پر زور

جمعہ 18 جولائی 2025 09:50

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برازیل کے سابق رہنما جیر بولسونارو کے (2019-2022) کیس کی قانونی تحقیقات ختم کرنے پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

تاس کے مطابق ٹروتھ سوشل نیٹ ورک پر سابق صدر کے نام ایک کھلے خط میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے دیکھا ہے کہ آپ کے ساتھ بھیانک سلوک ہو رہا ہے، امید ہے کہ برازیلی حکومت اپنا راستہ بدلے گی، سیاسی مخالفین پر حملہ کرنا بند کرے گی اور مضحکہ خیز سنسر شپ کے نظام کو ختم کرے گی۔