فرانس کا شام کے علاقے سویدامیں کشیدگی کم کرنے اور اسرائیل سے یک طرفہ حملے روکنے کا مطالبہ

جمعہ 18 جولائی 2025 10:10

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) فرانسیسی وزارت خارجہ نے شام کے علاقے سویدا میں جنگ بندی کا احترام کرنے، اقلیتوں کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کی تحقیقات کرنے اور اسرائیل سے یکطرفہ اقدامات روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔العربیہ اردو کے مطابق وزارت نےبیان میں کہا کہ فرانسیسی وزیر خارجہ جان نوئیل بارو نے حالیہ دنوں میں اس معاملے پر اپنے شامی اور اسرائیلی ہم منصبوں کے ساتھ بات چیت کی ہے۔

(جاری ہے)

شامی فوج راتوں رات سویدا شہر سے اس وقت نکل گئی جب امریکی مداخلت کے نتیجے میں درجنوں افراد کی ہلاکت کے بعد لڑائی میں جنگ بندی ہوئی۔ تاہم بدوؤں کے جنگجوؤں نے ایک نیا حملہ کردیا اور کہا کہ جنگ بندی صرف حکومتی افواج پر لاگو ہوتی ہے۔یاد رہے کہ سویداکا صوبہ 13 جولائی سے بڑھتی ہوئی کشیدگی کا شکار ہے۔ صوبے کے دیہی علاقوں میں تنازعات کو حل کرنے کی کارروائیوں کے دوران مقامی مسلح گروپوں اور شامی حکومت کے حامی بدو قبائل کے درمیان جھڑپیں ہونے کے بعد کشیدگی بڑھی اور جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ سویلین اور فوجی دونوں ہلاک اور زخمی ہوئے۔