اننیا پانڈے کے بھائی آہان پانڈے اور انیت پڈا کی فلم’’سیارہ‘‘ ریلیز ہوگئی

میں شروع سے ہی اپنے بھائی کی دیوانی رہی ہوں اور اب انتظار نہیں ہو رہا کہ دنیا بھی اسے ویسا ہی محسوس کرے،اداکارہ اننیا پانڈے

جمعہ 18 جولائی 2025 10:20

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء)بھارتی اداکارہ اننیا پانڈے نے اپنے بھائی آہان پانڈے کی فلم کی ریلیز سے قبل ایک جذباتی پوسٹ شیئر کردی۔اننیا پانڈے کے بھائی آہان پانڈے اور انیت پڈا کی فلم’’سیارہ‘‘ ریلیز ہوگئی۔اس حوالے سے آہان کی بہن اننیا پانڈے نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا، جس میں انہوں نے بھائی کیلئے محبت اور فخر کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے اپنے بھائی کے ساتھ بچپن کی یادگار تصاویر بھی شیئر کی ہیں، جس میں دونوں بہن بھائی ہنستے مسکراتے اور کھیلتے نظر آرہے ہیں۔اداکارہ اننیا پانڈے نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں شروع سے ہی اپنے بھائی کی دیوانی رہی ہوں اور اب انتظار نہیں ہو رہا کہ دنیا بھی اسے ویسا ہی محسوس کرے۔خیال رہے کہ فلم ’’سیارہ‘‘آہان پاندے کے فلمی کیریئر کا آغاز ہے جس میں وہ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :