پیٹریاٹ سسٹم کو یوکرین منتقل کرنے کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں، نیٹو

جمعہ 18 جولائی 2025 10:35

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء)نیٹو کے سپریم ملٹری کمانڈر نے اعلان کیاہے کہ یوکرین کو تیزی سے پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام منتقل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں کیونکہ ملک کو جنگ کے آغاز کے بعد سے روس کی کچھ شدید ترین حملوں کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق الیگزوس گرینکیوچ نے جرمن شہر ویسبادن میں ایک کانفرنس میں کہا کہ تیاریاں جاری ہیں اور ہم پیٹریاٹ سسٹم کی منتقلی کے عمل میں جرمنوں کے ساتھ قریبی تعاون کر رہے ہیں۔ مجھے جلد از جلد حرکت کرنے کی ہدایت ملی ہے۔