پاکستانی ٹیم ورلڈ سکواش ایونٹس میں شرکت کرے گی

جمعہ 18 جولائی 2025 13:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) پاکستان کی جونیئر ٹیم 21 جولائی سے یکم اگست تک مصر میں ہونے والی ورلڈ جونیئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ اور ورلڈ جونیئر ٹیم سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے جمعہ کو مصر روانہ ہو گئی۔

(جاری ہے)

ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ پاکستانی دستہ عالمی سطح پر اپنی شناخت بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہے، جس کی قیادت سکواڈرن لیڈر عاطف کامران (ٹیم منیجر) اور کوچ فراز محمد کر رہے ہیں۔

باصلاحیت نوجوان کھلاڑی چیمپئن شپ میں اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔کھلاڑیوں میں انس علی شاہ، عبداللہ نواز، عمیر عارف اور یحییٰ خان شامل ہیں۔پاکستانی دستہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے جوش و خروش اور فخر کے ساتھ روانہ ہوگیا۔