پاکستان میں ذیابیطس کے 30 فیصد مریض ذہنی تناؤ کا شکار

جمعہ 18 جولائی 2025 13:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء)پاکستان میں ذیابیطس کی30 فیصد مریض ذہنی تناؤ کا بھی شکار ہیں۔ذیابیطس کے ماہر پروفیسر عبدالباسط کے مطابق پاکستان میں33 ملین سے زائد لوگ ذیابیطس میں مبتلا ہیں اور ان میں سی30 سی40 فیصد ذہنی تناؤ کا شکار بھی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستان میں ذہنی صحت کے پیشہ ور افراد کی شدید کمی کو بھی اٴْجاگر کیا۔اسی سیشن کے دوران انڈس اسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کے صدر ڈاکٹر عبدالباری خان نے زور دیا کہ ادارہ نہ صرف مفت، اعلیٰ معیار کا علاج فراہم کرتا ہے بلکہ صحت پر مبنی تحقیق کے ذریعے عوامی آگاہی بڑھانے کے لیے بھی پٴْرعزم ہے۔