ریسکیو 1122 قصور کی طرف سے موک ایکسرسائز کا انعقاد

جمعہ 18 جولائی 2025 14:00

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) ریسکیو 1122 قصور کی طرف سے متوقع فلڈ سیزن 2025 کے پیش نظر موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔ کمشنر لاہور جناب زید بن مقصود نے مشقوں کا جائزہ لیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 قصور ڈاکٹر نئیر عالم خان نے سیلاب سے متعلقہ تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ پیش کی۔

(جاری ہے)

متوقع سیلابی صورتحال کے پیش نظر موک ایکسرسائز کا اہتمام گنڈا سنگھ بی آر بی نہر پر کیا گیا جس میں ریسکیو 1122 ڈیپارٹمنٹ ،پولیس ڈیپارٹمنٹ، رینجرز پاک آرمی سول ڈیفنس محکمہ ایجوکیشن اور محکمہ انہار سمیت دیگر ضلعی اداروں نے شرکت کی اور تمام محکموں نے اپنے اپنے کیمپ انسٹال کیے اور مہمان خصوصی کمشنر لاہور جناب زید بن مقصود کو سیلاب سے متعلقہ تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ پیش کی گئی۔

ریسکیو 1122 کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمانوں کو سلامی پیش کی اور پانی میں ڈوبتے شخض کو بچانے کی مہارتوں کا عملی مظاہرہ کیا ۔مہمان خصوصی جناب زید بن مسعود نے سیلاب سے متعلقہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ تمام ادارے کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔\378