سول سروس کو جدید ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے،شہباز شریف

وزیراعظم کی سول سروس ریفارمز میں سرکاری افسران اور عوامی نمائندگان کی رائے کی شمولیت یقینی بنانے کی ہدایت

جمعہ 18 جولائی 2025 17:03

سول سروس کو جدید ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ سول سروس کو جدید ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کوشہباز شریف کی زیر صدارت سول سروس کی ریفارمز پر جائزہ اجلاس ہوا، اس دوران وزیراعظم نے کہاکہ سول سروس کو مزید فعال کرنے کیلئے اس کی تجدید نو وقت کی اہم ضرورت ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ سول سروس حکومت کی عملی کارکردگی اور پالیسی کے مؤثر عمل درآمد میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سول سروس کی جامع اور مؤثر حکمت عملی کے تحت تجدید نو حکومت کی اولین ترجیح ہے۔شہباز شریف نے ہدایت کی کہ سول سروس ریفارمز میں سرکاری افسران اور عوامی نمائندگان کی رائے کی شمولیت یقینی بنائی جائے۔