پشاور پولیس نے گھر سے چوری کرنے والےمیاں بیوی کو گرفتار کر لیا

جمعہ 18 جولائی 2025 18:52

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) پشاور پولیس نے گھر سے چوری کرنے والےمیاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ اجمل حیات خان، لیڈیز پولیس اور تفتیشی افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم نے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں احسان اللہ ولد موبیر خان اور اس کی اہلیہ مسماۃ (غ) شامل ہیں، جنہوں نے گھریلو اشیاء فروخت کرنے کے بہانے گھروں میں داخل ہو کر خواتین کو باتوں میں الجھا کر قیمتی طلائی زیورات، نقدی اور دیگر اشیاء چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

دوران تفتیش ملزمان سے چوری شدہ زیورات فروخت کرنے کے عوض حاصل شدہ 56 لاکھ روپے کی رقم برآمد کرلی گئی۔ گرفتار خاتون ملزمہ کو مزید تفتیش کے لیے ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے بھی خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :