خورشید احمد شاہ کی مستونگ میں بلوچستان کانسٹبلری کے قافلے پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت

جمعہ 18 جولائی 2025 23:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے مستونگ میں بلوچستان کانسٹبلری کے قافلے پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردوں کے پیچھے چھپے دشمن کے خفیہ ہاتھ کاٹے بغیر امن قائم نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں خورشید شاہ نے کہاکہ دعا ہے اللہ تعالی شہیدوں کے درجات بلند کرے اور ان کے لواحقین کوصبر عطا فرمائیں۔

انہوںنے کہاکہ دہشتگردوں کے خلاف پوری جرات اور بہادری سے لڑنے پر افواج اور سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ خورشید احمد شاہ نے کہاکہ دہشت گردوں کے پیچھے چھپے دشمن کے خفیہ ہاتھ کاٹے بغیر امن قائم نہیں ہوگا۔ خورشید احمد شاہ نے کہاکہ زخمی جوانوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔