
پنجاب اسمبلی اجلاس ،حکومت کابارشوں ،سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرنے کا اعلان
حکومتی رکن کاسیلاب سے متاثرہ علاقوں کو آفت ذدہ قرار دینے کا مطالبہ /ممبران اپنے اضلاع میں ہونے والے نقصان کی نشاندہی کریں‘ صوبائی وزیر تین مسودات قوانین اسمبلی میں پیش، پیر کے روز ایوان میںصبح نو سے سہ پہر چار بجے تک سینیٹ کی جنرل نشست کیلئے ووٹنگ ہو گی اپوزیشن نے معطل اراکین سے اظہار یکجہتی کے لئے پنجاب اسمبلی کے باہر علامتی اجلاس منعقد کیا ،عوامی مسائل پر قرارداد بھی منظور
جمعہ 18 جولائی 2025 19:45
(جاری ہے)
اجلاس میں حالیہ بارشوں اور سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔
اس موقع پر حکومتی رکن مہوش سلطانہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو آفت ذدہ قرار دینے کا مطالبہ کیاجس پر وزیر پارلیمانی امورمیاں مجتبیٰ شجاع الرحمان نے ایوان کو بتایا کہ جن ممبران کے اضلاع میں تباہی ہوئی ہے وہ نشاندہی کریں وہاں حکومت زمینداروں کے نقصان کا ازالہ کرے گی،مون سون میں توقع سے زیادہ بارشیں ہوئی ہیں، بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے حکومت نے مالی امداد کا فیصلہ کیا ہے،وزیر اعلی مریم نواز جلد ہی جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے مالی امداد کا اعلان کریں گی،جن کا مالی نقصان ہوا ہے ان کا بھی ازالہ کیا جائے گا۔وزیر قانون صہیب بھرتھ نے ایوان میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے فوری طور پر اقدامات کرکے چکوال میں لوگوں کو ریسکیو کیا،چکوال میں 498 ملی میٹر بارش ہوئی،چکوال میں سیوریج سسٹم نہ ہونے کے باعث حالات نہایت خراب ہوگئے۔ایوان میں محکمہ اوقاف کے بارے میں وقفہ سوالات کے دوران حکومتی رکن احسن رضا نے متولیوں کو کرپشن کا ذمہ دار قرار دیدیا۔ حکومتی رکن امجد علی جاوید نے کہا کہ سی سی ڈی بنائی ہے تو متولی یا محکمہ اوقاف کو اس کے حوالے کریںگے ۔سرکاری کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں مسودہ قانون ترمیم زرعی انکم ٹیکس پنجاب 2025،مسودہ قانون ہارٹیکلچر اتھارٹی پنجاب 2025 اور مسودہ قانون سینئر سٹیزنزویلفیئر پنجاب 2025 پیش کردئیے گئے، تینوں بل وزیر قانون پنجاب صہیب بھرتھ نے ایوان میں پیش کئے جنہیں قائمقام سپیکر نے متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کرتے ہوئے دو ماہ میں رپورٹ طلب کر لی۔اس موقع پر قائمقام سپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے پنجاب اسمبلی کے ایوان میں سوموار کے روز سینیٹ الیکشن کے انعقادکااعلان کیا،پنجاب اسمبلی میں صبح 9بجے سے شام 4بجے تک سینیٹ الیکشن ہوگا،پنجاب اسمبلی میں جنرل سیٹ پر ووٹنگ ہوگی،ممبران اسمبلی کیلئے سینیٹ الیکشن کیلئے خصوصی کارڈ جاری کئے گئے ہیں،سینیٹ الیکشن کے لئے ممبران خصوصی کارڈ کے بغیر ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔ایجنڈا مکمل ہونے پر قائمقام سپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے پنجاب اسمبلی کااجلاس منگل 22جولائی دوپہر دو بجے تک ملتوی کردیا۔علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26معطل اراکین سے اظہار یکجہتی کے لئے حزب اختلاف نے پنجاب اسمبلی کے باہر سڑک پر علامتی اسمبلی لگا لی جہاں اعجاز شفیع نے سرانجام دئیے اور انہوں نے اراکین کو نقطہ اعتراض پر بات کرنے کی اجازت تو اپوزیشن رکن امتیاز شیخ نے کہا کہ موجودہ حکومت جو ترقی کے منصوبوں پر اپنی تصاویر لگا رہی ہے وہ سیلاب کے پانی میں بہہ گئی ہے۔کرنل ریٹائرڈ شعیب اعوان اورطیب راشد نے بھی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی سیاسی شعبدہ بازی کررہی ہیں اور اپوزیشن کو دبا یا جا رہا ہے ،پنجاب ڈوب رہا ہے فصلیں ڈوب گئیں گھر برباد ہو گئے لیکن حکومت کو کوئی ہوش نہیں۔طیب راشد ، شعیب اعوان و دیگر اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کاکہنا تھاکہ جب تک معطل اراکین ایوان میں نہیں جائیں گے تو ہم بھی اندر نہیں جائیں گے ۔پنجاب کی صورتحال کافی گھمبیر ہو چکی ہے، پنجاب میں چار دن سے حکومتی منصوبوں کا پول کھل گیا ہے بارشوں سیلاب سے 3افراد جاں بحق اور دو سو نوے افراد زخمی ہوئے اس کا کون ذمہ دار ہے ۔ایک سو چونتیس سے اب پیٹرول کی قیمت دو سو بہتر روپے تک پہنچ چکی تو چور کون ہے ،چینی مافیا صوبہ پر قابض ہے۔ احمد خان بھچر کہا کہ آپ کی توجہ قیدی نمبر 804پر یے تاکہ بہنیں لیڈرز اور ورکرز ان سے نہ مل سکیں،آپ پی ٹی آئی کو دبانے کیلئے سب کچھ کررہی ہیں،سیلاب کی تباہ کاریوں، چینی اور پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے قرار داد پیش کی جسے منظور کر لیا گیا۔ ایجنڈا مکمل ہونے پر اسمبلی کا علامتی اجلاس سپیکر اعجاز شفیع نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا۔
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی مریم نواز کاستھرا پنجاب ورکرز کو کم ازکم تنخواہ نہ دینے پر برہمی کااظہار، کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری
-
اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ
-
جولائی میں غیرملکی درآمدات میں 23فیصد اضافہ،حجم 5.86ارب ڈالر رہا
-
پتوکی ،اوباش کی 16سالہ لڑکی سے زیادتی ،ویڈیو بناکر وائرل کردی ، مقدمہ درج
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کی لئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو یورپیئن انٹرنیشنل ایکسیلینسی ایوارڈ سے نوازا گیا
-
بیرون ممالک ائیرپورٹس ،سپرسٹورزپر پاکستانی پویلین قائم کئے جائیں ‘ نجم مزاری
-
کراچی‘ مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
کراچی: مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا رحیم یار خان میں دو سالہ بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے پرشدید غم وغصے کااظہار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جہانگیر ترین سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لئے سرگرم ،5کروڑ روپے امداد کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.