
شہباز حکومت کے 1 فیصلے نے شوگر ملز مالکان کو مالا مال کر دیا
چینی کی بیرون ملک فروخت کی حکومتی اجازت کے بعد شوگر ملز 212 ارب روپے کمانے میں کامیاب
محمد علی
جمعہ 18 جولائی 2025
19:51

(جاری ہے)
" جبکہ سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت چاہے تحریک انصاف کی ہو، ن لیگ کی ہو یا پیپلزپارٹی کی ہو، وہ چینی مافیا کے سامنے کھڑی ہو ہی نہیں سکتیں بلکہ حکومتیں تو چھوڑیں شوگر مافیا کے سامنے فوج بھی کھڑی نہیں ہوسکتی، میں یہ گارنٹی سے کہہ سکتا ہوں۔
24 نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی کے نام پر جس طرح کھیل ہوتا رہا ہے یہ تقریباً ہر دور حکومت میں ہوا ہے، جس وقت عمران خان کی حکومت گئی تھی تب چینی کی زیادہ سے زیادہ مارکیٹ قیمت 85 روپے فی کلو تھی اور آج چینی کی قیمت 200 روپے تک پہنچ چکی ہے، پاکستان میں بہت سارے لوگوں کو حقائق معلوم نہیں ہیں کہ ملک میں موجود کل 84 شوگر ملوں میں سے 90 فیصد شوگر ملز سیاستدانوں کی ہیں، چند ایک کے سوا باقی سب بڑے سیاسدان شوگر ملوں کے مالکان ہیں۔ شبرزیدی نے مزید کہا کہ کہ شوگر ملز جو چینی بناتی ہیں اس کی دو منڈیاں ہیں جن میں سے ایک کراچی اور دوسری فیصل آباد ہے، ملک کی 84 شوگر ملوں کے صرف 12 سے 15 ڈیلر ہیں اور پاکستان کی پوری شوگر انڈسٹری میں ایک بھی ڈیلر رجسٹرڈ نہیں ہے وہ چینی کے بادشاہ ہیں، چینی جب مل میں بنتی ہے اور اس کے بعد سے جب بکتی ہے تو درمیان میں کوئی ٹریل نہیں ہے، میری ان لوگوں کو کہتے جان نکل گئی کہ رجسٹریشن کراؤ لیکن وہ لوگ میرے اوپر ہنستے تھے کہ یہ پاگل ہے۔ سابق چیئرمین ایف بی آر نے انکشاف کیا کہ اگر آج پاکستان کے شہریوں کی کیش ٹرانزیکشنز نکالی جائیں کہ کون لوگ کیش نکال رہے ہیں، وہ سب سے بڑے ڈان شوگر مل ہوگی یا چینی کا ڈیلر ہوگا، پاکستان کی پوری چینی کی تجارت کیش پر چلتی ہے، یا جو سارا سلسلہ ہے اس میں اگر غور کریں تو پتا چلتا ہے چینی کی ملز ایک سال نقصان شو کرتی ہیں اور دو تین سال میں سارے پیسے پورے کرلیتی ہیں، جس نے 85 روپے فی کلو کے حساب سے چینی بنائی ہوگی آج اگر وہ کم از کم 160 کی بھی بیچ رہا ہوگا تو اس کے کتنے پیسے بن گئے؟۔
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے اسلام آباد کے ایف-6 مرکز میں ورکرز ویلفیئر فنڈ (WWF) کے تحت تعمیر کردہ بزنس سینٹر کا افتتاح کردیا
-
شہباز حکومت کے 1 فیصلے نے شوگر ملز مالکان کو مالا مال کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا مالی سال 25-2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 2.1 ارب ڈالرز تک پہنچنے پر اظہار تشکر
-
سید یوسف رضا گیلانی کا رکن قومی اسمبلی عاصمہ ارباب عالمگیر کے والد کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
-
سردار ایاز صادق کا رکن قومی اسمبلی عاصمہ ارباب عالمگیر کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی یو اے ای کے وزیر مملکت احمد علی الصایغ سے ٹیلی فونک گفتگو
-
عمران خان کے دور میں چینی 85 روپے کی تھی جو اب 200 روپے سے اوپر جا چکی
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا جہلم میں سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرتے ہوئے ریلے میں بہہ جانے والے پولیس کانسٹیبل حیدر علی کی قربانی کو خراج عقیدت
-
وزیراعظم کا 2024-2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 2.1 ارب ڈالرز تک پہنچنے پر اظہار تشکر
-
تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے خیبرپختونخوا ہ میں سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن کیساتھ معاہدے کی مخالفت کردی
-
پنجاب حکومت اوراپوزیشن کے مذاکرات کامیاب، سپیکرپنجاب اسمبلی کا 26 اراکین کیخلاف درخواستوں پر ریفرنس ختم کرنے کا فیصلہ
-
جتنی بھی اموات ہوئیں یہ سب ناگہانی آفت کے سبب ہوئیں، حکومت کی غفلت سے کوئی اموات نہیں ہوئیں، مریم نواز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.