شہید چئیرمین ابراہیم ہزارہ کی 39 ویں یوم شہادت پر انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ایچ ڈی پی

جمعہ 18 جولائی 2025 21:55

ج*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2025ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اور ہزارہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے مشترکہ بیان میں ہزارہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن ڈگری کالج یونٹ کے شہید چئیرمین ابراہیم ہزارہ کی 39 ویں یوم شہادت پر انکی قومی، جمہوری،علم دوستی اور سیاسی جدوجہد پر انھیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ قوم کے قومی شناخت کے مخالف قوتوں نے اپنے ایجنٹوں کے ذریعے 19 جولائی 1985 کو دن دھاڑے ڈگری کالج میں ابراہیم ہزارہ پر حملہ کرکے انھیں ہم سے جدا کیا ابراہیم ہزارہ کی شہادت ہزارہ طلبا کیلئے ایک بڑا نقصان تھا اور اس حملے کے ذریعے انتہاپسند مذہبی گروہ نے کوشش کی کہ ہزارہ طلبا کو سیاسی عمل اور جدوجہد سے باز رکھ سکیں مگر ہزارہ طلبا نے ابراہیم ہزارہ کی شہادت کے بعد ایک نئے عزم اور جذبے کے ساتھ تعلیمی اداروں میں ایچ ایس ایف کو انتہائی منظم شکل دیکر ہزارہ مخالف قوتوں کو واضح پیغام دیا کہ ہزارہ قوم کے قومی مفادات کے تحفظ کیلئے ہزارہ قوم کے تمام طبقات متحد اور متفق ہے بیان میں کہا گیا کہ موجودہ دور بھی اس بات کا متقاضی ہے کہ ہزارہ طلبا ہر طرح کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں اور طلبا میں تقسیم اور انکی قوت کو منتشر کرنے والی سازشی گروہوں کے خلاف متفقہ لائحہ عمل اختیار کرکے ابراہیم ہزارہ شہید کے مشن کو آگے بڑھائیں بیان میں ابراہیم ہزارہ شہید کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ انکی شہادت کے موقع پر ہزارہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام 19 جولائی بوقت 5 بجے بمقام ابراہیم شہید لائبریری ہزارہ ٹان ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اور ایچ ایس ایف کے رہنما شہید ابراہیم ہزارہ کو انکے قومی، جمہوری، علمی اور سیاسی جدوجہد پر خراج عقیدت پیش کریں گی

متعلقہ عنوان :