ں*ہوائی فائرنگ کرنے والے شریعت اور قانون دونوں کے مجرم ہیں ، حافظ حسین احمد شرودی

ٌحکومت اور متعلقہ ادارے اس سنگین مسئلے کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے فوری اور عملی اقدامات کریں

جمعہ 18 جولائی 2025 21:55

e کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2025ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا حافظ حسین احمد شرودی ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحید ی مولانا سعید احمد ،مولانا مفتی عبدالباقی بڑیچ ،مولانا محمد اکبر مینگل ،مولانا مفتی محمد رضا خان ،مولانا محمد عثمان پرکانی ،مولانا حافظ احمد جان ساسولی ،مولانا قاری نظر محمد حقانی ،مولانا حاجی محمد عیسیٰ، مولانا عبدالمجید ،امین جان رند ،ملک روز الدین کاکڑ ،نصیب اللہ آغا ایڈوکیٹ عبدالباری شہزاد اور جمعیت طلبہ اسلام ضلع کوئٹہ کے صدرحافظ حبیب الرحمن بڑیچ جنرل سیکرٹری حافظ عابد اللہ نے اپنے مشترکہ پریس ریلیز میں کہا کہ ہوائی فائرنگ کرنے والے شریعت اور قانون دونوں کے مجرم ہیں ہوائی فائرنگ سے گرمیوں کی موسم میں کتنے قیمتی معصوم جانیں ضائع ہو چکے ہیں پولیس محکمہ صرف پریس ریلیز تک ہواہی فایرنگ خلاف ہے عملی اقدامات آج تک عوام نے اس حوالے سے نہیں دیکھا ہے انہوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ کے خلاف سخت کریک ڈائون ہوائی فائرنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کے لیے ایک جامع اور موثر حکمت عملی اپنائی جائے۔

(جاری ہے)

اس میں ملوث افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے اور سخت سزائیں دی جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے دلخراش واقعات کی روک تھام ہوسکے انہوں نے کہا کہ عوامی شعور بیداری میڈیا اور مساجد کے ذریعے ہوائی فائرنگ کے نقصانات کے بارے میں عوامی شعور بیدار کیا جائے تاکہ لوگ اس خطرناک فعل سے باز رہیں۔ علما کرام اور مقامی رہنما اس مہم میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ قانون کا نفاذ قانون نافذ کرنے والے ادارے ہوائی فائرنگ کے قوانین پر سختی سے عمل درآمد کریں اور کسی بھی دبا کو خاطر میں نہ لائیں جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ وہ پرامن اور محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت اور متعلقہ ادارے اس سنگین مسئلے کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے فوری اور عملی اقدامات کریں گے تاکہ آئندہ ایسے کسی بھی المناک واقعے سے بچا جا سکی