پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی نے بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع کر دی، اطلاق 24 اگست 2025 تک رہے گا ، نوٹم جاری

ہفتہ 19 جولائی 2025 00:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی نے بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع کر دی، پابندی پاکستانی وقت کے مطابق 24 اگست صبح 4 بجکر 59 تک برقرار رہے گی ۔

(جاری ہے)

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے ترجمان نے جمعہ کو بتایا کہ بھارتی ایئرلائنز کے زیرِ استعمال تمام طیارے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے، یہ پابندی بھارتی ملکیت یا لیز پر لیے گئے فوجی و سول طیاروں پر بھی برقرار رہے گی۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے باضابطہ نوٹم جاری کر دیا ہے ۔ نوٹم کے مطابق پابندی کا اطلاق 18 جولائی دوپہر 3:20 بجے سے موثر العمل ہے، پابندی پاکستانی وقت کے مطابق 24 اگست صبح 4 بجکر 59 تک برقرار رہے گی۔