یلجیئم،گرم گاڑی میں چھوڑ دینے کے بعد بچہ جاں بحق

ہفتہ 19 جولائی 2025 11:58

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2025ء)حکام نے بتایا ہے کہ بیلجیئم میں ایک 15 ماہ کا بچہ گرمی میں گاڑی کے اندر چھوڑ دیئے جانے کے بعد فوت ہو گیا۔جنوبی شہر نامور کے استغاثہ نے کہا کہ انھوں نے جمعرات کو پیش آنے والے اس واقعے کے بعد قتل کی تحقیقات شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

فرانزک معائنے میں بدنیتی کا امکان مسترد کر دیا اور یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ بچہ ہائپر تھرمیا یا زیادہ گرمی سے ہلاک ہو گیا۔پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا، "تفتیش کے ابتدائی نتائج کے مطابق بچے کو بھولے سے گاڑی کے اندر ہی رہ گیا تھا۔"مقامی میڈیا نے الزام لگایا کہ والد کام پر جاتے ہوئے بچے کو ڈے کیئر میں چھوڑنا بھول گئے۔بچہ کئی گھنٹے تک اس شخص کی کمپنی کے کار پارک میں گاڑی کے اندر ہی رہا۔