وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی پشاور میں سابق رکن قومی اسمبلی عاصمہ ارباب عالمگیر کے والد فضل الرحمٰن خان کے وفات پر اہلِ خانہ سے تعزیت

ہفتہ 19 جولائی 2025 14:51

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) وفاقی وزیر و صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے پشاور میں پیپلز پارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی عاصمہ ارباب عالمگیر کے والد، سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر ارباب عالمگیر خان خلیل کے ماموں اور رکن صوبائی اسمبلی ارباب زرک خان کے نانا فضل الرحمٰن خان کے وفات پر اُن کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کےلیے فاتحہ خوانی کی۔\932