پولیس کا منشیات فروشوں اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، 17ملزمان گرفتار

ہفتہ 19 جولائی 2025 17:20

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) سرگودھا پولیس نے کریک ڈائون کرتے ہوئے 17 ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت منشیات فروشوں اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے نواز سے ایک کلو 520 گرام چرس،تھانہ ساجد شہید پولیس نے حسن سے ایک کلو 35 گرام چرس ،تھانہ جھاوریاں پولیس نے رضوان سے 65 لٹرشراب ،احمد سے 530 گرام چرس ،تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے مزمل سے 560 گرام چرس ،تھانہ شاہ پور سٹی پولیس نے تیمور سے 30 لٹر شراب ، تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے جہانگیر سے 540 گرام چرس ،عدیل سے 20 لٹر شراب ،تھانہ اربن ایریا پولیس نے وقاص سے بندوق 12بور، تھانہ عطاء شہید پولیس نے نواز سے بندوق 12بور، تھانہ ایس ٹاؤن پولیس نے ہاشم سے رپیٹر 12 بور،تھانہ کوٹ مومن پولیس نے ریحان سے پسٹل30بور، تھانہ سلانوالی پولیس نے عارف سے پسٹل30بور، قمر سے پسٹل 9 ایم ایم ،تھانہ صدر پولیس نے عامر سے پسٹل30بور، تھانہ بھلوال صدر پولیس نے عارف سے پسٹل30بور اور تھانہ سٹی پولیس نے فرحان سے پسٹل30بور برآمد کر کے گرفتارملزمان کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں ۔

مزید تفتیش جاری ہے۔