یوم الحاق پاکستان کے موقع پر انتظامیہ جورا نیابت اور اقراء ماڈل سائنس کالج جورا کے اشتراک سے تقریب کاانعقاد

ہفتہ 19 جولائی 2025 22:11

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) یوم الحاق پاکستان کے موقع پر انتظامیہ جورا نیابت اور اقراء ماڈل سائنس کالج جورا کے اشتراک سے تقریب کاانعقاد کیاگیا۔تقریب کے مہمان خصوصی نائب تحصیلدار خواجہ فاروق جبکہ صدارت پرنسپل چوہدری شبیر نے کی بعدازاں عظیم الشان ریلی نکالی گئی ، شرکاء ریلی نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھارکھتے تھے اور کشمیر بنے گاپاکستان، پاکستان زندہ باد کے نعرہ لگارہے تھے۔

19جولائی 1947کوآج 78 سال مکمل ہوگئے یہ وہ تاریخی دن ہے کہ اس دن کشمیری عوام نے پاکستان بننے سے قبل سے پاکستان سے الحاق کافیصلہ کیا۔19جولائی1947 کو غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی رہائش گاہ پر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نے پاکستان سے الحاق کی قرارداد منظور کی۔

(جاری ہے)

کشمیری آج بھی الحاق پاکستان کی قرارداد کے مطابق پرعزم ہیں۔ اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ کشمیربنے گاپاکستان کے نعرے کوعملی جامعہ پہنائیں گے ۔

ریلی میں طلباء، اساتذہ کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔مقررین نائب تحصیلدار خواجہ فاروق احمد، پرنسپل چوہدری شبیر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان بننے سے تقریبا1 ماہ قبل کشمیریوں نے الحاق پاکستان کاساتھ دیکر جس محبت کااظہار کیا کشمیر ی آج78سال بعد بھی اسی منزل اور وعدے پر کھڑے ہیں پاکستان ہماری منزل اور شان ہے۔