ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے ، چوہد ری محمد یاسین

ہفتہ 19 جولائی 2025 22:31

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو ہوم الحاق پاکستان کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی منزل ہے اس لیے پارٹی کارکنان اور رہنما یوم الحاق پاکستان کی تقریبات میں بھرپور انداز میں شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے ، آج کے دن اس بات کا عہد کریں کہ کشمیری آزادی کے بعد اپنی منزل پاکستان سے الحاق کر کے اپنی منزل پا لیں گے۔