پاکستانی کیوئسٹس نے آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا

ہفتہ 19 جولائی 2025 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) پاکستانی کیوئسٹس محمد آصف، احسن رمضان اور حسنین اختر نے بحرین کے شہر منامہ میں آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز، انڈر 17، انڈر 21 اور مین 6ریڈ سنوکر چیمپئن شپ 2025 کا ٹائٹل جیت لیا۔

(جاری ہے)

ماسٹرز فائنل میں محمد آصف نے بھارتی کھلاڑی برجیش دامانی کو 4-3 (98 (87) -37، 75-55، 0-80 (51)، 40-52، 41-64، 91-29، 78 (40) سے شکست دی۔انڈر 21 کے فائنل میں احسن رمضان نے بحرین کےمحمود احمد کو 3-0 (59-2، 82 (31)-6، 74 (57-6) سے شکست دی۔انڈر 17 کے فائنل میں پاکستان کےحسنین اختر نے ویلز کے ریلی پاول کو 4-0 (86 (44) -7، 73-35، 50-31، 98 (67)-4 سے شکست دی۔