Live Updates

وزیر اعلی کی ہدایات کے پیش نظر پرائیویٹ ہائوسنگ سوسائٹیز میں نکاسی آب کو یقینی بنانے کا فیصلہ

پی ڈی ایم اے پنجاب کا راولپنڈی نالہ لئی کے اطراف ماڈرن الارم سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ دریائے راوی ستلج اور دریائے بیاس کے پاٹ میں قائم آبادیوں کے فوری انخلا ء کا فیصلہ

ہفتہ 19 جولائی 2025 22:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2025ء)ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کی زیر صدارت مون سون و فلڈ کانٹیجنسی پلان 2025 بارے جائزہ اجلاس ہوا۔ صوبے بھر کے کمشنرز و ڈی سیز نے ویڈیو لنک کے زریعے اجلاس میں شرکت کی۔ ممکنہ مون سون بارشوں سیلابی صورتحال اور ریسکیو و ریلیف اقدامات بارے بریفنگ دی گئی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ممکنہ مون سون بارشوں و فلڈ بارے بریفنگ دی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے 21 جولائی بارشوں اور دریاں میں پانی کے اضافے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ صوبے بھر کی انتظامیہ اور تمام متعلقہ اداروں کو مون سون بارشوں کے چوتھے سپیل اور ممکنہ سیلابی صورتحال بارے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

شدید مون سون بارشوں کے باعث اربن و فلیش فلڈنگ کے خدشات ہیں۔

اضلاع تمام تر وسائل اور معاونت فراہم کی جائے گی۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے راولپنڈی نالہ لئی کے اطراف ماڈرن الارم سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں دریائے راوی ستلج اور دریائے بیاس کے پاٹ میں قائم آبادیوں کے فوری انخلا کا فیصلہ کیا گیا۔ اضلاع کی جانب سے قدرتی آفات سے متاثرہ مالی معاونت کا جائزہ لیا گیا۔ ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیشِ نظر قدرتی آفات سے متاثر شہریوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔

وزیر اعلی پنجاب کی واضح ہدایات ہیں ممکنہ بارشوں و سیلاب کے پیش نظر پیشگی تیاریاں مکمل کریں۔ ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے ضلعی سطح پر فلڈ کنٹرول سنٹرز کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔ ایس ایم بی آر نبیل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ ولنریبل پوائنٹس پر ریسکیو اور ریلیف سامان کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ نبیل جاوید نے ڈی سیز کو دریاں اور ندی نالوں کے اطراف تجاوزات فوری ہٹانے کے احکامات جاری کیے۔

دریاں و ندی نالوں کے اطراف دفعہ 144 پر سختی سے عملدرآمد کروائیں۔ ندی نالوں کی صفائی اور نکاسیِ آب کے نظام کو یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعلی پنجاب کی واضح ہدایات ہیں پرائیویٹ ہاسنگ سوسائٹیز نکاسی آب کو یقینی بنائیں۔ تمام انتظامی افسران الرٹ رہیں اور فیلڈ میں موجود رہیں۔ کچے مکانات ڈوبنے اور کرنٹ لگنے سے اموات ہوئیں شہریوں کو اس کے بارے احتیاطی تدابیر کی ہدایات دیں۔

ریلیف کمشنر پنجاب نے پی ڈی ایم اے و اضلاع کی تیاریوں کو سراہا اور شاباش دی۔ نبیل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے پروایکٹولی کام کر رہا ہے۔ شہریوں کو پرنٹ الیکٹرانک و سوشل میڈیا کے ذریعے ممکنہ صورتحال بارے بروقت آگاہ کریں۔ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر شہریوں کو مساجد میں اعلانات کے ذریعے خبردار کریں۔ ریلیف کمشنر پنجاب نے لوکل سطح پر بھی میڈیا سے فلڈ پلانز شیئر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر اضلاع کو جو بھی وسائل درکار ہوں گے پی ڈی ایم اے پنجاب فوری فراہم کرے گا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات