ڈیرہ غازی خان ، ڈولفن فورس کے اہلکار ڈیوٹی کے دوران حادثے میں شہید، ساتھی شدید زخمی

ہفتہ 19 جولائی 2025 22:20

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) ڈیرہ غازی خان میں ڈولفن فورس کے اہلکار رئیس خان ڈیوٹی کے دوران حادثے میں شہید اوران کے ساتھی اہلکار اعجاز شدید زخمی ہوگئے۔ترجمان پولیس کے مطابق، دونوں اہلکار معمول کی پٹرولنگ پر تھے جب تیز رفتار مسافر بس نے انہیں ٹکر مار دی۔

(جاری ہے)

رئیس خان موقع پر ہی جامِ شہادت نوش کر گئے جبکہ اعجاز کوزخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے بس قبضے میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے اور قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی نے رئیس خان کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک نڈر، محنتی اور فرض شناس اہلکار تھے۔ ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی اور پولیس شہید کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :