ملتان پولیس کی کارروائیاں،چار منشیات فروش گرفتار،آئس و ہیروئن برآمد

ہفتہ 19 جولائی 2025 22:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) ملتان پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر کے چار کلو گرام سے زائد آئس و ہیروئن برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق جمعہ کے روز تھانہ جلیل آباد پولیس نے منشیات فروش ملزم محمد اکرم ولد شاہ علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک کلو گرام سے زائد ہیروئن،تھانہ قادر پورراں پولیس نےمنشیات فروش ملزم قیصر ولد محمد اکرم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک کلو گرام سے زائد ہیروئن، تھانہ صدر شجاع آباد نے پولیس نےمنشیات فروش ملزم حاجی محمد ولد محمد بخش کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک کلو گرام سے زائد آئس اور تھانہ نیو ملتان پولیس نے منشیات فروش ملزم نوید خان ولد فرید خان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک کلو گرام سے زائد آئس کی برآمدگی کی۔

گرفتار منشیات فروش ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔