یورپی یونین کا اسرائیل اور شام میں جنگ بندی کا خیر مقدم، شہریوں کے تحفظ پر زور

اتوار 20 جولائی 2025 10:55

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2025ء)یورپی یونین نے بھی اسرائیل اور شام کے درمیان جنگ بندی پر خوشی کا اظہار کیا ہے اورکہاہے دروز قبیلے پر نفرت کی بنیاد پر حملے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی یونین کی طرف سے اس خیر مقدمی بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اب وقت ہے کہ باہمی ڈائلاگ کیا جائے اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کی طرف بڑھا جائے ۔شام کے عبوری حکام اور مقامی حکام اپنی ذمہ داری کو محسوس کریں اور تمام شامی شہریوں کو بلا امتیاز تحفظ دیں کیونکہ اس طرح کی پرتشدد کارروائیاں بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہیں اور جو بھی اس کے ذمہ دار ہیں انہیں جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔