مغربی کنارے میں چرچ پر حملے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے ، امریکی سفیر

اتوار 20 جولائی 2025 10:55

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2025ء)اسرائیل کے لیے امریکی سفیر مائیک ہکابی نے مطالبہ کیا ہے کہ مغربی کنارے کے گاں میں قدیمی چرچ پر حملہ کرنے اور اسے نذر آتش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہکابی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا اس سے فرق نہیں پڑتا کہ کوئی مسجد ہو، چرچ ہو یا کوئی یہودی عبادت گاہ ۔

سب کا تحفظ ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

یہ ناقابل قبول ہے کہ مقدس جگہوں کو اس طرح پامال کیا جائے اورعبادت گاہوں کو تاراج کیا جائے۔ ہم یقینا اس پر اصرار کریں گے کہ اس دہشت گردی کے اقدام جو دیہاتی گرجا گھر میں ہوا ہے اس کے ذمہ داروں کو تلاش کیا جائے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ ایسے لوگوں کو ضرور اس کیے کی قیمت ادا کرنی ہوگی جو دوسروں کی املاک کو تباہ کرتے ہیں کہ یہ جگہیں نہ صرف لوگوں سے منسلک ہیں بلکہ خدا کی عبادت سے منسلک ہیں۔