ایران میں کوچ الٹنے سے 21 افراد ہلاک

اتوار 20 جولائی 2025 11:25

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2025ء)ایران میں ایک کوچ الٹنے سے کم از کم 21 افراد ہلاک اور تقریبا 30 زخمی ہو گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حادثہ جس کی وجہ تاحال واضح نہیں ہے، دارالحکومت تہران سے تقریبا 1000 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع قصبے کوار کے قریب پیش آیا۔

(جاری ہے)

بدقسمتی سے، 21 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں، کوار ہسپتال کے ڈائریکٹر محسن افراسیابی نے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا اور مزید کہا کہ 29 افراد زخمی تھے۔