Live Updates

ٹھٹھہ اور خیرپور میں مسافر بسیں حادثے کا شکار، 9 افراد جاں بحق‘ درجنوں زخمی

پکنک بس کراچی سے کینجھر جھیل جا رہی تھی جو تیز رفتاری کے باعث کھائی میں جاگری

اتوار 20 جولائی 2025 11:30

ٹھٹھہ اور خیرپور میں مسافر بسیں حادثے کا شکار، 9 افراد جاں بحق‘ درجنوں ..
ٹھٹھہ‘خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2025ء)ٹھٹھہ اور خیرپور میں مختلف ٹریفک حادثات میں 9 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق پکنک بس کراچی سے کینجھر جھیل جا رہی تھی۔کراچی ٹھٹھہ بائی پاس پر تیز رفتار بس کھائی میں گر گئی حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں کو ٹھٹھہ سول اسپتال منتقل کیاگیا۔

(جاری ہے)

ابتدائی معلومات کے مطابق جاں بحق افراد کراچی سے کینجھر جھیل جارہے تھے، متاثرہ بس میں سوار افراد اورنگی ٹاون کے رہائشی ہے۔دوسری جانب خیرپور میں گمبٹ قومی شاہراہ پر مسافر کوچ تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی۔ حادثے میں 3 مسافرجاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔ادھر خیرپور کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر کوچ الٹ گئی۔ حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔مسافر کوچ کراچی سے مانسہرہ جارہی تھی۔ پولیس کے مطابق حادثہ بارش میں تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات