ض*پنجاب پولیس کی ٹریفک قوانین پر سختی، ایک دن میں 29 ہزار سے زائد لائسنس جاری

ع*24 گھنٹوں میں 51 ہزار سے زائد چالان، 4 کروڑ 40 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہ*دھواں چھوڑنے والی 402 گاڑیوں کے چالان، 35 گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں، ترجمان پولیس

اتوار 20 جولائی 2025 19:10

Rلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2025ء) پنجاب پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 29 ہزار 694 افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔اسی دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 51 ہزار سے زائد چالان کیے گئے، جن کے نتیجے میں مجموعی طور پر 4 کروڑ 40 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ دھواں چھوڑنے والی 402 گاڑیوں کو چالان کیا گیا جبکہ 35 گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کر دی گئیں۔انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ٹریفک چالانوں کے نادہندگان سے ریکوری کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ ٹریفک نظام کو بہتر بنایا جا سکے اور شہریوں کی جان و مال کو محفوظ رکھا جا سکے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پابندی کے لیے مسلسل آگاہی فراہم کی جائے گی اور خلاف ورزیوں پر سخت قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ پنجاب پولیس کی جانب سے ان اقدامات کو شہری حلقوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :