{تھانہ ریس کورس کے علاقے میں بھتہ نہ دینے پر دکانداروں پر تشدد

ًلینڈ مارک پلازہ میں مسلح افراد نے دکانداروں اور ملازمین کو سرِعام تشدد کا نشانہ بنایا ض*اسلحہ کی نمائش، فوٹیج کے باوجود پولیس کارروائی سے گریزاں، متاثرین کا الزام

اتوار 20 جولائی 2025 19:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2025ء) تھانہ ریس کورس کی حدود میں واقع لینڈ مارک پلازہ میں بھتہ نہ دینے پر مسلح افراد نے پارکنگ سٹاف اور دکانداروں کو سرِ عام تشدد کا نشانہ بنایا۔عینی شاہدین اور درخواست گزار کے مطابق واقعے میں ملوث افراد نے نہ صرف اسلحہ کی نمائش کی بلکہ دیگر دکانداروں کو بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق واقعے کی فوٹیج منظر عام پر آ چکی ہے، جس میں ملزمان کو تشدد کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ متاثرہ دکانداروں اور ملازمین کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دے دی گئی تھی اور مکمل فوٹیج بھی فراہم کی گئی، مگر تاحال پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔شہریوں اور متاثرین نے آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے اور دکانداروں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔