Live Updates

! 9مئی مقدمات ہمیں ڈرانے دھمکانے کے لیے بنائے گئے ہم بے قصور ہیں ہم پرامن تھے پرامن رہنا ہمارا جرم بنا دیا گیا

ة احتجاج ہماراحق تھا جسے ہماراگناہ بنا کر عدالتوں میں گھسیٹا جارہا ہے ،چوہدری عظیم نوری گھمن

اتوار 20 جولائی 2025 19:50

Fسمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2025ء)ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سیالکوٹ وسابق ایم پی اے چوہدری عظیم نوری گھمن نے کہا ہے کہ 9مئی مقدمات ہمیں ڈرانے دھمکانے کے لیے بنائے گئے ہم بے قصور ہیں ہم پرامن تھے پرامن رہنا ہمارا جرم بنا دیا گیا احتجاج ہماراحق تھا جسے ہماراگناہ بنا کر عدالتوں میں گھسیٹا جارہا ہے لیکن ہم عدالتوں میں اپنی بے گناہی ثابت کریں گے ہم مطلب میں اورتحصیل سمبڑیال کی تنظیم جس میں صدر پی ٹی آئی تحصیل سمبڑیال ملک محمد منیر سمیت ساری تحصیل وشہر کی تنظیم شامل ہے پر من گھڑت بے بنیاد مقدمات قائم کردیئے گئے ہم سار ے کے سارے ورکر عمران خان کی محبت میں رگڑے جارہے ہیںلیکن ہمیں فخر ہے ہم کپتان کے ساتھی تھے ہم بانی کے ساتھ کھڑے ہیں اورہم پیٹرن انچیف پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے رہیں گے ان خیالات کااظہار انہوںنے اپنے وکلاء کے ہمراہ پی ٹی آئی کارکنوں تحصیل کے عہدیداران کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پاکستانی قو م کی اُمید نوجوانوں کی آوازاورحقیقی آزادی کی علامت ہیں کپتان کی رہائی قوم کا مطالبہ ہے اورہمارے دلوں کی خواہش اورآواز ہے واقعی اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستانی سیاست میں شخصیت بکتی تھی مگرعمران خان سیاست میں نظریہ اورویژن لے کر آئے ہم اس نظریے کی حفاظت میں کپتان کے پیچھے کھڑے ہیں جب ظلم کی زنجیر یں ٹوٹیں گی اورپاکستانی عوام کے حقیقی نمائندے اقتدار میں آئیں گے تو پھر پاکستان حقیقی معنوں میں ایک آزادی خودمختار ،خوددار ملک بنے گا یہی ہماری منزل ہے مطلب حقیقی آزادی ،نیا پاکستان ،ریاست مدینہ کے اصولوں پر چلنے والا پاکستان جہاں آئین ،قانون ، انصاف ،جمہوریت کا علم بلند ہوگا، پی ٹی آئی کپتان کی رہائی کے لیے ایک زبردست تحریک شروع کرنے جارہی ہے جس کے لیے ہوم ورک مکمل کیا جارہا ہے ہم ملک کو ڈوبتا آئین کو برباد ہوتا اورعدلیہ وانصاف سے کھلواڑ نہیں دیکھ سکتے ہم بھاگیں گے نہ پی ٹی آئی کارکن چھپیں گے ہمارالیڈر بے قصور ہے ہم اس کی رہائی چاہتے ہیں پہلے لیڈر پابند سلاسل کیا پھر پارٹی سے نشان چھینا ،مینڈیٹ چھینا ہم کب تک خاموش رہیں گے ہم پر ظلم جبر فسطائیت کے پہاڑ توڑے گئے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات