وفاقی وزیر مصطفی کمال کی قیادت میں صحت کے شعبے میں اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ،میڈیکل ڈیوائسز کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے افتتاحی تقریب پیر کو ہو گی

اتوار 20 جولائی 2025 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2025ء) وزارت صحت نے کہا ہے کہ میڈیکل ڈیوائسز کو ڈیجیٹائز کیا جارہا ہے جس کا باضابطہ طور پر افتتاح کل پیر کوکیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اتوار کووزارت صحت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ویل چیئر سے لیکر ایم آر آئی مشین تک کی رجسٹریشن اور لائسنسنگ آن لائن ہو گی،میڈیکل ڈیوائسز کی رجسٹریشن اور لائسنسنگ کے حصول کیلئے گھر بیٹھے شہری آن لائن درخواست جمع کرواسکتے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق اس اقدام سے اب سالوں کا عمل صرف بیس دنوں میں ہو گا،عوام کو بروقت معیاری، محفوظ اور مؤثر ادویات و میڈیکل ڈیوائسز میسر ہوں گی۔اعلامیہ کے مطابق پاکستان کا فارماسیوٹیکل اور میڈیکل ڈیوائسز کا شعبہ بے پناہ معاشی صلاحیت رکھتا ہے۔وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کی قیادت میں صحت کے شعبے میں اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے۔