پی ٹی آئی کو اب خیبر پختونخوا میں اپنے ہی ایم پی ایز کی حمایت حاصل نہیں رہی،اختیار ولی خان

اتوار 20 جولائی 2025 23:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2025ء) وزیر اعظم کےکوآرڈینیٹر برائے اطلاعات و خیبرپختونخوا امور اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اب خیبر پختونخوا میں اپنے ہی ایم پی ایز کی حمایت حاصل نہیں رہی۔

(جاری ہے)

اتوار کو نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورننس کی خامیوں اور مبینہ کرپشن کےسکینڈلز سامنے آنے کی وجہ سے عوام میں مایوسی بڑھ رہی ہے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا سینیٹ انتخابات سے قبل نئے ارکان کی حلف برداری کو یقینی نہ بنانا آئینی ذمہ داری کی خلاف ورزی ہے۔