نئی فوجی کارروائی سے قبل اسرائیلی فوج کافلسطینیوں کو غزہ سے انخلا کا انتباہ

پیر 21 جولائی 2025 08:40

رام اللہ ، تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) اسرائیل کی فوج نے غزہ کی پٹی کے وسطیٰ علاقے سے فلسطینیوں کو انخلا کے لیے کہا ہے۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے علاقے سے انخلا کا انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہاں حماس کے خلاف کارروائی کی جائے گی ’جہاں اس سے پہلے آپریشن نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسرائیل کی فوج کے عربی زبان کے ترجمان اویچے عدرائی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ دیر البلاح کے علاقے میں پناہ گزینوں اور بے گھر فلسطینیوں کو فوری طور پر وہاں سے نکل جانا چاہیے۔ترجمان نے کہا کہ اسرائیل دیر البلاح کے ارد گرد اپنی سرگرمیاں بڑھا رہا ہے بشمول ایک ایسے علاقے میں جہاں اس نے پہلے آپریشن نہیں کیا۔عدرائی کے بیان میں علاقے میں رہائش پذیر فلسطینیوں کو بحیرہ روم کے ساحل پر جنوب کی طرف المواسی کے علاقے کی جانب جانے‘ کے لیے کہا گیا ہے۔غزہ کی 20 لاکھ سے زائد آبادی میں سے زیادہ تر شہری جنگ کے دوران کم از کم ایک بار بے گھر ہو چکے ہیں۔