
اسرائیلی فوج کی غزہ میں امداد حاصل کرنے کے لیے جمع فلسطینیوں پر فائرنگ ‘ 93 افرادہلاک
غزہ میں امداد کی تلاش میں پھیرنے والے شہریوں کی اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں اموات ایک معمول بنتی جا رہی ہے .اقوام متحدہ
میاں محمد ندیم
پیر 21 جولائی 2025
14:50

(جاری ہے)
ایجنسی کے ترجمان محمود باسل نے بتایا کہ خان یونس کے ایک اور امدادی مقام پر بھی چار افراد مارے گئے اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ خوراک نے بتایا کہ ان کا 25 ٹرکوں پر مشتمل امدادی قافلہ جب اسرائیل سے غزہ شہر کے قریب داخل ہوا تو اسے بھوک سے نڈھال شہریوں کے ایک بڑے ہجوم کا سامنا کرنا پڑا جو فائرنگ کی زد میں آ گیا. اسرائیلی فوج نے اموات کی تعداد کو چیلنج کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس کے فوجیوں نے اپنے خلاف لاحق فوری خطرے کو دور کرنے کے لیے انتباہی فائرنگ کی کیونکہ ہزاروں افراد غزہ شہر کے قریب جمع ہو گئے تھے غزہ میں امداد کی تلاش میں مارے مارے پھیرنے والے شہریوں کی اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں اموات ایک معمول بنتی جا رہی ہے جہاں خوراک اور بنیادی ضروریات کی شدید قلت کے شکار افراد بڑی تعداد میں امدادی مراکز پر جمع ہو رہے ہیں اقوام متحدہ نے رواں ماہ کے آغاز میں بتایا تھا کہ مئی کے آخر سے اب تک تقریباً 800 امداد کے متلاشی افراد مارے جا چکے ہیں جن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو امدادی قافلوں کے راستوں پر تھے. دوسری جانب اقوام متحدہ نے غزہ کے علاقے دیر البلح میں رہائشیوں اور بے گھر افراد کو جنوبی علاقوں کی جانب فوری منتقل ہونے کے اسرائیلی فوج کے نئے حکم کو بھی امدادی کوششوں کے لیے ایک اور تباہ کن دھچکہ قرار دیا ہے اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج کے آج جاری کیے گئے اجتماعی انخلا کے حکم نے غزہ میں انسانی زندگی کی بقا کے لیے بنائے گئے نازک راستوں کو ایک اور تباہ کن دھچکہ پہنچایا ہے. واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ کے رہائشیوں کو فوری طور پر علاقہ خالی کرنے کا حکم دیا تھا عینی شاہدین کے مطابق اس حکم کے بعد پورے خاندان اپنے قلیل سامان کے ساتھ جنوبی سمت روانہ ہو گئے بیان میں کہا گیا تھاکہ یہ مقامات اور تمام شہری مقامات کو انخلا کے احکامات کے باوجود محفوظ بنایا جانا چاہیے اگر اس علاقے میں صحت مراکز، پانی کی تنصیبات یا امدادی گوداموں کو نقصان پہنچا تو یہ زندگی کے لیے خطرناک نتائج کا باعث ہو گا. اقوام متحدہ کے ابتدائی تخمینے کے مطابق جب اس انخلا کا حکم جاری ہوا تو یہاں 50 سے 80 ہزار افراد اس علاقے میں موجود تھے اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک غزہ کی تقریباً پوری آبادی، جو شدید غذائی قلت کا بھی شکار ہے، انخلا کے احکامات کے باعث کم از کم ایک مرتبہ ضرور بے گھر ہو چکی ہے اقوام متحدہ کے مطابق تازہ ترین حکم کے بعد غزہ کے 87.8 فیصد علاقے یا تو انخلا کے احکامات کے دائرے میں آ چکے ہیں یا اسرائیلی عسکری زون قرار دیے جا چکے ہیں اقوام متحدہ نے خبردار کیا کہ نیا حکم عالمی اور اس کے شراکت داروں کی غزہ میں محفوظ اور موثر نقل و حرکت کو محدود کر دے گا جبکہ اس وقت امداد کی رسائی کی سب سے زیادہ ضرورت ہے.
مزید اہم خبریں
-
شیاؤمی ریڈمی 15 سی لانچ : جدید ڈیزائن، وسیع ڈسپلے اور بھرپور کارکردگی کے ساتھ…
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت کینسر کے مریضوں کیلئے کوابلیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد
-
بلوچستان سول سروس اکیڈمی کو پاکستان کا منفرد و ممتاز معیاری تربیتی ادارہ بنائیں گے ، وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی
-
بد قسمتی سے ابتک حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے عالمی امداد کی اپیل نہیں کی،بلاول بھٹو
-
خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت کینسر کے مریضوں کیلئے کوابلیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے اہم اجلاس
-
جمشید دستی کو جعلی ڈگری کیس میں 7 سال قید کی سزا سنا دی گئی
-
واضح حکم دے رہا ہوں اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ختم کرو‘ آئندہ کسی سے رابطہ نہ کیا جائے، عمران خان
-
پاکستان اور آسٹریلیا کا تعلقات مستحکم بنانے اور عالمی امن کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر 20 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئے ، برآمدات میں نمایاں اضافہ
-
پاکستان کا افغانستان سے درآمدات پر انحصار میں اضافہ، برآمدات میں کمی ریکارڈ
-
سپر ٹیکس کیس: آرٹیکل 10 اے فئیر ٹرائل سے متعلق ہے، ٹیکس سے اس کا کیا تعلق؟. جسٹس علی مظہر کا استفسار
-
صحیح جج مقرر ہوں گے تو ہائیکورٹ سے سپریم کورٹ تک چیزیں ٹھیک ہوں گی. جسٹس محسن اختر کیانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.