گجرات،بھارتی اہلکار نے ساتھی خاتون پولیس افسر کا قتل کردیا

پیر 21 جولائی 2025 18:01

․گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء)گجرات کے ضلع کچھ میں سی آر پی ایف اہلکار نے اپنی ساتھی خاتون افسر کو قتل کر دیا۔بھارتی میڈیاکے مطابق کچھ ضلع میں تعینات خاتون پولیس افسر ارونا بین نتوبائی کو ان کے ساتھی سی آر پی ایف کانسٹیبل دلِیپ ڈانگچیا نے مبینہ طور پر قتل کردیا۔ دلِیپ نے قتل کا اعتراف کیا اور خود تھانے پہنچ کر گرفتاری دی۔

(جاری ہے)

25 سالہ ارونا بین کچھ پولیس اسٹیشن میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔انجر ڈویژن کے ڈی ایس پی مکیش چوہدری کے مطابق ارونا بین اور دلِیپ کے درمیان معمولی بات پر شروع ہونے والی تکرار سنگین شکل اختیار کر گئی، جس پر دلِیپ نے غصے میں آ کر ارونا بین کا گلا گھونٹ کر اسے قتل کر دیا۔ ملزم دلِیپ سی آر پی ایف میں تعینات ہے اور اس کی پوسٹنگ منی پور میں رہی ہے، جبکہ دونوں2021سے انسٹاگرام کے ذریعے رابطے میں تھے اور اسی وقت سے ایک ساتھ رہ رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :