یو اے ای نے افغان باشندوں کی بڑے پیمانے پر ملک بدری کا عمل شروع کردیا

یہ وہ افراد ہیں جنہیں افغانستان سے امریکی انخلا کے دوران عارضی طور پر امارات منتقل کیا گیاتھا

پیر 21 جولائی 2025 18:01

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء)متحدہ عرب امارات نے افغان باشندوں کی بڑے پیمانے پر ملک بدری کا عمل شروع کر دیا، یہ وہ افراد ہیں جنہیں 2021میں افغانستان سے امریکی انخلا کے دوران امریکا کی درخواست پر عارضی طور پر امارات منتقل کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق اماراتی حکام نے تصدیق کی ہے کہ افغان شہریوں کی واپسی کا عمل 10جولائی سے شروع ہوا۔ حکام نے اِس فیصلے سے باضابطہ طور پر واشنگٹن کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔