کمشنر لاہورڈویژن کی زیر صدارت فلڈ سچوئیشن مانیٹرنگ و مون سون اقدامات کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس

موسمی پیشگوئیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام محکمے ہائی الرٹ پر رہیں،غفلت پر زیرو ٹالرنس ہوگی‘کمشنر لاہور زید بن مقصود

پیر 21 جولائی 2025 19:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء) کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود نے چاروں اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ موسمی پیشگوئیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آج سے تمام محکمے ہائی الرٹ پر رہیں، غفلت پر زیرو ٹالرنس ہوگی، اضلاع ارلی وارننگ سسٹم فعال کریں اور دریائوں کے گرد ولج کمیٹیوں کو فوری متحرک کریں۔ انہوں نے کہا کہ اضلاع کی ریونیو ٹیمز فیلڈ کے ہر حصے میں موجود رہیں اور ریلیف کیمپس کو آج سے مکمل فعال کریں۔

لاہور، شیخوپورہ اور قصور کی انتظامیہ دریائوں کے پیٹ سے آبادی کو ہٹائیں، مساجد اعلانات سے لوگوں کی راہنمائی کری۔کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود کی زیر صدارت فلڈ سچوئیشن مانیٹرنگ و مون سون اقدامات کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں آر پی او شیخوپورہ رینج اطہر اسماعیل نے شرکت کی۔کمشنر لاہور نے نالوں کی حدود کے حوالے سے نگران اریگیشن افسران کی فہرستیں طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈویژن بھر کے اریگیشن افسران اضلاع کے اندر موجود رہیں گے اور مانیٹرنگ و کنٹرول سنٹرز 24گھنٹے کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ اریگیشن تمام پلوں کے نیچے پانی بہا میں تمام رکاوٹوں کو ختم کرے اریگیشن ٹیمیں پوری فیلڈ کو چیک کریں، محکمہ اریگیشن تمام ڈرینیج سسٹم کی کلیرنس کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ فوری اشتراک کار کرے۔کمشنر لاہور نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کیلئے پہلی ترجیح انسانی جان کا تحفظ ہے تمام محکمے راونڈ دی کلاک الرٹ رہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ مون سون کے حوالے سے 144کے نفاذ کی خلاف ورزی پر لاہور سمیت پوری ڈویژن میں کریک ڈائون کیا جائے، دریائوں، نہروں اور نالوں پر پولیس پٹرولنگ بڑھائی جائے، کوئی سرکاری انفراسٹرکچر پر کٹ بغیر اجازت نہیں لگا سکتا۔

کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ سیف سٹی لاہور کی تمام ڈرینز کو فوکس کرے اور محکموں کے فوکل پرسنز سیف سٹی میں 24گھنٹے ڈیوٹی کریں گے ۔اجلاس میں ڈی سی لاہور، ڈی جی ایل ڈی اے ، ایڈیشنل کمشنرز سمیت چیف انجینئر اریگیشن، پاک آرمی، پولیس، واسا، پی ایچ اے، ریسکیو، ایس ای ڈرینیج، ایل ڈبلیو ایم سی اور ایم سی ایل افسران کی شرکت جبکہ تمام ڈی سیز، اے سیز اور متعلقہ محکموں کے افسران نے بزریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔