صدرمملکت آصف علی زرداری نے سعودی نیول چیف محمد بن عبدالرحمن الغریبی کو نشان امتیازعطا کردیا

پیر 21 جولائی 2025 22:45

صدرمملکت آصف علی زرداری نے  سعودی نیول چیف محمد بن عبدالرحمن الغریبی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ وائس ایڈمرل محمد بن عبدالرحمن الغریبی کو یہاں ایوان صدر میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں نشان امتیاز (ملٹری)عطاءکیا۔ انہیں یہ اعزاز پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دفاعی تعلقات کو فروغ دینے کی خدمات کے اعتراف میں عطا کیا گیا ہے۔

پیر کو منعقدہ خصوصی تقریب میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف ، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی، اراکین پارلیمنٹ اور دونوں ممالک کی بحری افواج کے سینئر افسران کے علاوہ دیگر اعلیٰ عسکری و سرکاری حکام نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ وائس ایڈمرل محمد بن عبدالرحمن الغریبی نیول وار کالج لاہور کے فار غ التحصیل ہیں جہاں سے انہوں نے 2005 میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔

(جاری ہے)

پاکستان اور سعودی عرب کی بحری افواج کے مابین دوطرفہ تعاون کے فروغ میں ان کی خدمات شاندار ہیں اور ان کا شمار پاکستان کے مخلص دوستوں میں ہوتا ہے۔انہیں یہ اعزاز پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بحری تعاون کو بڑھانے میں غیر معمولی کاوشوں کے اعتراف میں دیا گیا۔ یہ ایوارڈ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون خاص طور پر بحری شعبے میں دیرینہ اور مضبوط فوجی تعلقات کا عکاس ہے۔\932