
مسلمانوں کے اتحاد، اسلامی اقدار کے فروغ اور روحانی و سماجی ترقی میں مساجد کا مرکزی کردارہے ،میرواعظ
پیر 21 جولائی 2025 22:45
(جاری ہے)
میرواعظ نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنے مسلک کو اخلاص کے ساتھ اپنائیں لیکن دوسروں پر تنقید سے گریز کریں۔
انہوں نے کہاکہ ہم ا ن عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے جو فرقہ واریت کو ہوا دے کر ہمارے اتحاد کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ا مت کی طاقت اس کے اتحاد میں ہے۔انہوں نے واضح کیاکہ صحابہ کرام کی توہین کسی صورت میں برداشت نہیں کی جا سکتی اور صحابہ کرام و اہل بیت سے اظہار محبت اسلام کے بنیادی عقائد میں شامل ہے، جو ا مت کو جوڑنے والی بنیاد ہے۔میرواعظ نے مسجد کمیٹیوں سے اپیل کی کہ وہ نوجوانوں کو فعال طور پر شامل کریںتاکہ مساجد نہ صرف ان کی علمی و روحانی تربیت کا ذریعہ بنیں بلکہ وہ سماجی خدمت اور معاشرے کی اصلاح میں بھی حصہ لیں۔ انہوں نے مسجد بلال کے نئے منصوبے میں خواتین کے لیے علیحدہ اور مخصوص حصہ مختص کرنے کو خوش آئند قدم اور ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ مساجد کو منشیات، فرقہ واریت اور اخلاقی زوال جیسے سماجی مسائل کے حل کے لیے بھی کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ائمہ اور مسجد کمیٹیاں سادگی کے ساتھ باوقار نکاح کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر سکتی ہیں جو فضول اخراجات اور معاشرتی دبائوکو کم کر کے اسلامی تعلیمات کے مطابق ازدواجی بندھن کو آسان بنا سکتی ہیں۔مزید کشمیر کی خبریں
-
چار سے چھ لوگ آئین میں ترمیم نہیں کرسکتے، اس کیلئے پارلیمنٹ جانا ہوگا، طارق فضل چوہدری
-
کلمہ پڑھ کرحلفا کہتا ہوں کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کبھی بھی تین روپے یونٹ بجلی کا مطالبہ نہیں کیا،راجہ محمد فاروق حیدرخان
-
بھارتی آبی جارحیت ،24گھنٹوں کے دوران تین مرتبہ دریائے جہلم میں سیلابی پانی چھوڑ دیا
-
مقبوضہ کشمیر میں پرچم کشائی ناکام، خوفزدہ قابض طاقت زمین پر لڑکھڑائی گئی ہے، مشعال ملک
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.