پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کا قتل، شازیہ مری نے قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرا دی

پیر 21 جولائی 2025 20:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے پارٹی کے دیگر ارکانِ قومی اسمبلی کے ہمراہ بلوچستان میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے بہیمانہ اور انسانیت سوز قتل کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کروا دی۔