ٓ غلہ منڈی خالصتاً کاروباری پلیٹ فارم ہے اسے سیاسی تختہ مشق بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

پیر 21 جولائی 2025 20:55

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2025ء)انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی بوریوالا کے نو منتخب صدر چوہدری احتشام داؤد نے کہا ہے کہ غلہ منڈی خالصتاً کاروباری پلیٹ فارم ہے اسے سیاسی تختہ مشق بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ان خیالات کا انہوں نیحلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ رات کے وقت صرف 10 منٹ میں 125 آڑھتیوں نے قرارداد منظور کر کے اعتماد کا اظہار کیاجس پر وہ پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ووٹ دینے والے اور نہ دینے والے تمام تاجر بھائی ان کے لیے قابل احترام ہیں اور وہ سب کے لیے بلاتفریق کام کرتے رہیں گے حلف وفاداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ چیئرمین بلدیہ بورے والا اور گروپ لیڈر چوہدری عاشق آرائیں نیکہا کہ جو سیاسی شخصیات انجمن آڑھتیاں کے الیکشن میں مداخلت کی کوشش کر رہی تھیں انہیں آئندہ تب جواب دیا جائے گا جب وہ ووٹ مانگنے آئیں گے اور جن کا غلہ منڈی سے کوئی تعلق نہیں وہ بھی سیاسی ڈیروں پر بیٹھ کر الیکشن کو سبوتاڑ کرنے کی کوشش کرتے رہے پیسٹی سائیڈ اسویسی ایشن کے صدر ندیم مشتاق رامے نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا وہ انتخابی تنازعے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی مسلسل کوشش کرتے رہے لیکن دوسرے فریقین آپس میں ہی مخلص نہیں تھے انجمن آڑھتیاں ایک نجی اور کاروباری تنظیم ہے اس میں غیر متعلقہ افراد کی مداخلت ناقابل قبول ہے جبکہ الیکشن کمشنر کے فرائض سر انجام دینے والے حاجی ملک عتیق الرحمن اعوان اورتاجر غضنفر چوہدری نے بھی تقریب کے شرکائ کے سامنیاپنے خیالات کا اظہار تقریب کے اختتام پر پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا تھا تقریب میں صدر مرکزی انجمن تاجران چوہدری محمد صغیر رامے، جنرل سیکرٹری شیخ عابد فاروق، سابق صدر بار چوہدری وقاص اشفاق، مسلم لیگ(ن)علمائ مشائخ ونگ ضلع وہاڑی کے صدر چوہدری محمد اطہر غفور، سیکٹری جم خانہ شیخ شاہ رخ خان سابق تحصیل ناظم غلام مصطفیٰ بھٹی کنونئیر سول سوسائٹی عبد الروف چوہدری فرٹیلائزرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری انوار الحق و عہدران صدر پریس کلب چوہدری اصغر علی جاوید، انجمن آڑھتیاں کے سابق صدو سمیت آڑھتی برادری انجمن تاجران وکلائ برادری صحافی برادری پاکستان یوگا کونسل کے عہدیداران اور معززین شہر نے بھی شرکت کی۔